نیٹ میٹرنگ کا معاملہ گھمبیر، بیورو کریسی اور سیاستدانوں میں جنگ پڑ گئی

نیٹ میٹرنگ کا معاملہ گھمبیر، بیورو کریسی اور سیاستدانوں میں جنگ پڑ گئی

نیٹ میٹرک کے حوالے سے میکنزم بنانے کی سفارش مسترد
نیٹ میٹرنگ کا معاملہ گھمبیر، بیورو کریسی اور سیاستدانوں میں جنگ پڑ گئی

Webdesk

|

10 Jun 2024

وفاقی حکومت کو نیٹ میٹرنگ پالیسی پریشان کن صورتِ اختیار کر گئی ہے، اس حوالے سے بیورو کریٹس اور سیاست دانوں کے درمیان جنگ کی کیفیت پائی جاتی ہے اور 7 فارمولوں پرکام شروع ہوگیا ہے۔

بیورو کریسی کا موقف یہ ہے کہ شمسی توانائی کے فروغ سے ملک میں توانائی کا شعبہ شدید بحران کا شکار ہوگا۔ سیاست دان اس منطق یا دلیل کو قبول نہیں کر رہے۔

اقتصادی نشریاتی ادارےرپورٹ کے مطابق بیورو کریٹس اور حکومتی شخصیت سے قربت رکھنے والے افسران کے مطابق نیٹ میٹرنگ اب اسلام آباد کے لیے ایک بڑے دردِ سر میں تبدیل ہوگئی ہے۔

بیورو کریسی نے، بظاہر توانائی کے شعبے کو بچانے کے لیے، تجویز کیا ہے کہ شمسی توانائی کا نظام مرحلہ وار پھیلانے اور بائی بیک میکینزم کے لیے آسٹریلین موڈ اپنایا جائے۔ 

وزیرِاعظم کی میز پر رکھی جانے والی ایک تجویز یہ بھی ہے کہ بجلی کے بل یونٹس کے بجائے نیٹ میٹرنگ کے تناظر میں طے کیے جائیں۔ شمسی توانائی کے نرخ حکومت حتمی طور پر متعین کرےگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!