پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز، راولپنڈی میں انتہائی سخت سکیورٹی
Webdesk
|
26 May 2026
راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز 2026 کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشنز کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات پر 3500 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ 300 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اسٹیڈیم اور اطراف میں روف ٹاپ سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔
اس مقصد کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ اہم عوامی مقامات، بس اڈوں اور ہوٹلوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ اور تھانوں کی موبائلز مسلسل گشت کر رہی ہیں۔
سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے مؤثر ٹریفک پلان نافذ کیا گیا ہے اور کرکٹ سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
Comments
0 comment