پی ٹی اے نے 58 لاکھ سے زائد سموں کو بلاک کردیا

پی ٹی اے نے 58 لاکھ سے زائد سموں کو بلاک کردیا

مالی سال 2023-24 کے دوران غیر قانونی سموں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا
پی ٹی اے نے 58 لاکھ سے زائد سموں کو بلاک کردیا

Webdesk

|

18 Dec 2024

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی جانب سے اہم اقدام اُٹھاتے ہوئے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سموں کو بلاک کردیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران غیر قانونی سموں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا، اس دوران ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سموں کو بلاک کردیا گیا ۔

پی ٹی اے کے مطابق غیر قانونی سموں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 40 چھاپے مارے گئے۔ یہ چھاپے قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، سکھر ،شیخوپورہ، شرقپور شریف، لاہور، پشاور،پنوعاقل، کشمور، راولپنڈی، ملتان،ساہیوال،حسن ابدال میں مارے گئے۔کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا۔

پی ٹی اے کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چھاپوں میں 7500 سمز اور 152 بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم ڈیوائسز کو قبضے میں لے لیا گیا۔ دہشت گردی میں استعمال ہونے کے خدشے کے پیش نظر غیر فعال سموں کو بلاک کردیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!