پیدائشی نہیں بلکہ شعوری مسلمان ہوں، حمزہ علی عباسی

پیدائشی نہیں بلکہ شعوری مسلمان ہوں، حمزہ علی عباسی

انہیں مذہب کے بارے میں جاننے کے لیے کسی بڑے واقعے کا انتظار نہیں کرنا پڑا
پیدائشی نہیں بلکہ شعوری مسلمان ہوں، حمزہ علی عباسی

Webdesk

|

11 Nov 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میزبان حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خود کو پیدائشی نہیں بلکہ شعوری مسلمان سمجھتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بہت سے رازوں سے پردہ ہٹایا، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو پیدائشی مسلمان نہیں سمجھتے بلکہ شعوری مسلمان سمجھتے ہیں اور وہ دین کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے، لیکن ان کی موجودہ زندگی ان کے اپنے شعوری فیصلے کا نتیجہ ہے اور انہوں نے مختلف مذاہب کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کوئی مذہبی عالم نہیں ہیں مگر دین کی وہ باتیں جو انہیں عقلی و شعوری طور پر اچھی لگتی ہیں ان پر عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ صرف مسلمان گھرانے میں پیدا ہونا ہی کافی نہیں بلکہ دین کو سمجھ کر اس کی پیروی کرنا بیحد ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کئی مذاہب کا مطالعہ کیا اور دین اسلام کو سب سے بہترین پا کر اس کا انتخاب کیا۔

اداکار نے کہا کہ انہیں مذہب کے بارے میں جاننے کے لیے کسی بڑے واقعے کا انتظار نہیں کرنا پڑا، بلکہ ان کے ذہن میں اردگرد کی چیزوں سے متعلق سوالات پیدا ہوتے تھے جس کے جوابات جاننے کیلئے انہوں نے مطالعہ کیا، جیسے کہ یہ دنیا کیسے کام کرتی ہے؟ آخرت کی حقیقت کیا ہے؟ کیا واقعی آخرت میں کسی کو جوابدہ ہونا پڑے گا؟

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!