پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد حکومت کا پیٹرول پر عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

ویب ڈیسک

|

7 Jun 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہونے پر حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت نے عوام کو 15 جون سے شروع ہونے والے ہفتے میں پیٹرول پر ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

 عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5 ڈالر 14سینٹ کی کمی ہونے کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے کمی کی جائے گی۔

اسکے علاؤہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیٹرول کے ساتھ ڈیزل اور مٹی کے تیل سمیت لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی ہوگی۔

حالیہ کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 256 روپے فی لیٹر پر پہنچ جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!