2 hours ago
اقراء عزیز کی بہن کا اہم انکشاف
Webdesk
|
4 Jun 2026
لاہور: معروف اداکارہ اقرا عزیز کے شوبز کیریئر سے متعلق افواہوں پر بڑی بہن سدرہ عزیز نے خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ اقرا عزیز کی بڑی بہن سدرہ عزیز نے ان افواہوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا کہ شادی کے بعد اداکارہ کے کیریئر کو نقصان پہنچا ہے۔
حال ہی میں ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کوئی اس حقیقت کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتا کہ اقرا عزیز کیریئر تب تک بہت شاندار تھا جب تک انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اب کوئی بھی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔
سدرہ عزیز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں کہانیاں بنانا چھوڑ دیں، اقرا نے ابھی ایک نیٹ فلکس سیریز کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے اور اب اپنے دو بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں اور جلد ہی نئے پروجیکٹ میں کام شروع کریں گی۔
انہوں نے صارفین سے کہا کہ وہ مشہور شخصیات اور ان کے ذاتی فیصلوں پر بات کرتے ہوئے احترام کا مظاہرہ کریں۔واضح رہے کہ اقرا عزیز کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراں میں ہوتا ہے اور انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی اس جوڑی کے ہاں جولائی2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین اور جنوری 2026 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
Comments
0 comment