راکھی ساونت نے 20 پاکستانی اور ہندوستانی زائرین کو عمرہ اسپانسر کردیا

Webdesk
|
19 Feb 2025
بالی ووڈ کی شخصیت راکھی ساونت نے حال ہی میں شادی کی پیشکشوں کی ایک سیریز کے باعث خاصی توجہ حاصل کی ہے، جس میں ایک پاکستانی مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی بھی شامل تھے۔
راکھی نے محبت اور امن کو فروغ دینے کی کوشش میں ہندوستان اور پاکستان دونوں کے دس دس افراد کے لئے عمرہ اسپانسر کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل راکھی ساونت نے پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی قوی کی جانب سے شادی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے سنا ہے کہ وہ پہلے ہی 40 شادیاں کرچکے ہیں۔
راکھی نے ایک پاکستانی نیوز چینل کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں، مفتی قوی سے اپنی ممکنہ شادی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا تھا، جس کے لئے انہوں نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستان آرہی ہیں۔
Comments
0 comment