5 hours ago
رمشا خان سوشل میڈیا سے غائب ، نئی بحث چھڑ گئی
Webdesk
|
21 May 2026
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ اداکارہ نے مبینہ طور پر اپنا انسٹاگرام اکانٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔
شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صارفین کے مطابق رمشا خان کا انسٹاگرام پیج اب کھولنے پر یوزر ناٹ فانڈ ظاہر ہورہا ہے، جس کے بعد مداح مختلف قیاس آرائیاں کرنے لگے ہیں۔
دوسری جانب اداکار خوشحال خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے اپنی ڈسپلے پکچر تبدیل کر دی ہے۔ خوشحال نے اپنی تصویر ہٹا کر اہلیہ رمشا خان کی تصویر ڈی پی کے طور پر لگا دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور چہ میگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کئی صارفین اس اقدام کو محبت کا اظہار قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض لوگ رمشا کے سوشل میڈیا سے اچانک غائب ہونے پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔
رمشا خان کے انسٹاگرام اکائونٹ سے متعلق خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ان کا ایک پرانا انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہورہا ہے۔
اس انٹرویو میں اداکارہ نے شادی اور گھریلو زندگی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی ہوتی ہیں جو کیریئر کے بجائے گھر سنبھالنے کو ترجیح دیتی ہیں اور ان کے مطابق ہاس وائف ہونا بھی کسی فل ٹائم جاب سے کم نہیں۔
اداکارہ نے مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ عائزہ خان اور حرا مانی جیسی اداکارائیں بیک وقت اپنے کیریئر اور گھر دونوں کو کامیابی سے سنبھال رہی ہیں، بچوں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہیں اور گھر کے معاملات بھی خود دیکھتی ہیں۔
تاہم رمشا کا کہنا تھا کہ وہ خود ایک وقت میں صرف ایک ہی کام بہتر انداز میں کرسکتی ہیں، اسی لیے انہوں نے سوچ رکھا ہے کہ شادی کے بعد شاید وہ گھر کو ترجیح دیں۔
رمشا خان نے اس گفتگو میں مزید کہا تھا کہ اگر وہ شوٹنگ میں مصروف ہوں تو گھریلو معاملات پر توجہ نہیں دے پاتیں اور اسی دبا کی وجہ سے جذباتی بھی ہوجاتی ہیں۔
Comments
0 comment