ارمیلا نے شادی کے 8 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ کیوں کیا؟

ارمیلا نے شادی کے 8 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ کیوں کیا؟

ارمیلا نے اپنے شوہر محسن اختر سے طلاق لینے کے لیے عدالت میں درخواست کردی ہے
ارمیلا نے شادی کے 8 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ کیوں کیا؟

Webdesk

|

25 Sep 2024

ممبئی: ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان ارمیلا مٹونڈکر نے شادی کے 8سال بعد اپنے شوہر محسن اختر سے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ارمیلا مٹونڈکر اور محسن اختر کی طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں جبکہ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک عدالت کے ذرائع نے بتایاکہ ارمیلا نے اپنے شوہر محسن اختر سے طلاق لینے کے لیے عدالت میں درخواست کردی ہے جبکہ علیحدگی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

ذرائع نے بتایا کہ ارمیلا اور محسن اختر کے درمیان طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہورہی ہے بلکہ یہ فیصلہ صرف اور صرف ارمیلا کا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارمیلا اپنے شوہر سے طلاق کے بعد اپنے کام پر توجہ دینا چاہتی ہیں، وہ فلموں میں واپسی کرنا چاہتی ہیں جبکہ یہ دونوں گزشتہ کافی عرصے سے الگ رہ رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!