روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن

روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن

23سالہ نوجوان موروثی طورپر جگر کے مرض میں مبتلا تھا۔ اسے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن

Webdesk

|

12 Dec 2024

جدہ: سعودی عرب میں جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں کا روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے جگر کی پیوند کاری کا پہلا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 23سالہ نوجوان موروثی طورپر جگر کے مرض میں مبتلا تھا۔ اسے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

پیوند کاری کے آپریشن سے قبل ڈونر سے نمونے حاصل کرنے کے بعد ان کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ مریض کا جسمانی مدافعتی نظام اس عطیہ کو قبول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

علاوہ ازیں خلیوں کا موازانہ بھی کیا گیاجس سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مریض کو جگر کی پیوند کاری سے فائدہ ہوگا۔آپریشن کی کامیابی کے بعد ڈونر اور مریض دونوں ہسپتال سے رخصت ہوگئے۔

ان کی صحت تسلی بخش تھی جو اس بات کی دلیل ہے کہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن کامیاب رہا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!