سابق کمشنر راولپنڈی اپنے بیان پر نادم، قوم سے معافی مانگ لی

سابق کمشنر راولپنڈی اپنے بیان پر نادم، قوم سے معافی مانگ لی

ذرائع کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی نے الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا
سابق کمشنر راولپنڈی اپنے بیان پر نادم، قوم سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2024

انتخابات میں دھاندلی سے متعلق سنگین الزامات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کروادیا۔

ذرائع کے مطابق لیاقت علی چٹھہ نے اپنی پریس کانفرنس کا ملبہ ایک سیاسی جماعت (پی ٹی آئی) پر ڈالتے ہوئے بتایا کہ اُسی کے بہکانے پر ایسا بیان دیا اور ڈرامے سے بھرپور جذباتی پریس کانفرنس کی۔

لیاقت علی چٹھہ کے مطابق خاص طور پر احتجاجی مظاہروں والے دن منصوبے کے تحت پریس کانفرنس کی اور پی ایس ایل کا بہانہ بنا کر میڈیا میں ساری باتیں بولیں، جس میں خودکشی اور پھانسی جیسے جذباتی جملے بھی ادا کیے، تاہم یہ ذاتی نوعیت کے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بیان پر شرمندگی ہے اور قوام سے معافی چاہتا ہوں، نو مارچ کو ریٹائر ہورہا تھا، مستقبل اور مراعات جانے کی وجہ سے پریشان تھا، میرا سیاسی جماعت کی ایک اعلیٰ شخصیت سے رابطہ رہتا تھا اور اُس کی خفیہ مدد بھی کرتا تھا، مجھے اس کے صلے میں اعلیٰ عہدے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ ایک جذباتی اور ڈرامے سے بھرپور پریس کانفرنس کی منصوبہ بندی سیاسی جماعت کی قیادت کے حکم کی روشنی میں کی۔ ذرائع کے مطابق لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے کہا کہ کوئی آر او ایسے کسی (دھاندلی) کے عمل میں ملوث نہیں تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!