صبور علی نے شادی کی 30 ویں سالگرہ کی تصاویر شیئر کردیں

Webdesk
|
4 Mar 2025
کراچی: پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبور علی جلد ماں بننے والی ہیں، انہوں نے گزشتہ شب اپنی 30 ویں سالگرہ منائی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی نے تاحال اپنی ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ گزشتہ دنوں صبور کی گود بھرائی کی رسم سے وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اب حال ہی میں صبور علی نے انسٹاگرام اکانٹ پر خوبصورت نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے ہمسفر علی انصاری کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی تھیم وائٹ اینڈ بلیک رکھی ہے۔انسٹاگرام پر 5.1 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ نے خود بھی سیاہ اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے ۔
ان کے لذیذ اور خوبصورت نظر آنے والے کیک اور سرخ پھولوں کے گلدستے نے تصاویر کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
صبور علی کی ان خوبصورت تصاویر کے کمنٹ باکس میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات سمیت مداح بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کو سالگرہ کے موقع پر دعائیں دے رہے اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment