شاداب خان نے اسپن بالنگ بہتر کرنے کیلئے سسر سے مدد مانگ لی

شاداب خان نے اسپن بالنگ بہتر کرنے کیلئے سسر سے مدد مانگ لی

شاداب خان کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں ثقلین مشتاق کو شاداب خان کی کوچنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شاداب خان نے اسپن بالنگ بہتر کرنے کیلئے سسر سے مدد مانگ لی

Webdesk

|

29 Dec 2024

پاکستانی کرکٹر شاداب خان کافی عرصے سے قومی سے باہر ہیں، تاہم اب انہوں نے اپنی اسپن بالنگ کی دھاک بٹھانے کیلئے سسر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

قومی کرکٹر شاداب خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے سسر اور سابق کرکٹر ثقلین مشتاق سے باولنگ کی کوچنگ کی تصاویر و ویڈیو شیئر کیں جس میں وہ اپنی بالنگ کو زیادہ موثر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

شاداب خان کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں ثقلین مشتاق کو شاداب خان کی کوچنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاداب کو ثقلین مشتاق نے ایک ہاتھ سے بالنگ کی پریکٹس بھی کروائی جبکہ بالنگ بہتر کرنے کیلئیے مفید مشورے بھی دیئے، شاداب خان نے کیپشن میں لکھا کہ ایک بہترین شخص سے سیکھ رہا ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!