شردھا کپور کی بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل

شردھا کپور کی بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل

شردھا کپور نے انسٹاگرام پر اپنی اور راہول مودی کی چھٹیاں گزارنے کی تصاویر شیئر کی ہیں
شردھا کپور کی بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل

Webdesk

|

9 Sep 2026

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور زیادہ تر اپنی زندگی کو نجی رکھتی ہیں اور بہت کم ہی ایسا ہوتا ہے کے وہ اپنی زندگی کے خاص لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

تاہم حال ہی میں اداکارہ اپنی چھٹیاں گزارنے بیرون ملک گئیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔لیکن سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کی وجہ ان کی چھٹیاں نہیں بلکہ بوائے فرینڈ راہول مودی ہیں۔

Shraddha Kapoor's Welcome to The Jungle date night with partner Rahul Mody.  Video - India Today

جی بلکل شردھا کپور نے انسٹاگرام پر اپنی اور راہول مودی کی چھٹیاں گزارنے کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں ایک ساتھ کھاتے، کتابیں پڑھتے، اور گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 اداکارہ نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ 'چھوٹی سی چھٹی تو بنتی ہے ناں'۔واضح رہے کہ شردھا کپور اور اسکرین رائٹر و پروڈیوسر راہول مودی کے درمیان تعلقات کی پہلی بار خبریں 2024 میں سامنے آئی تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!