سلمان خان سے رقم کا مطالبہ کرنے والا ملزم دھر لیا گیا
Webdesk
|
24 Oct 2024
ممبئی : بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ حال ہی میں لارنس بشنوئی گینگ کے ایک مبینہ رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پر پیغام موصول ہوا تھا ۔
پیغام میں مبینہ طور پر بشنوئی گینگ نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد انہوں نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ انہوں نے جمشید پور میں مقامی پولیس کی مدد سے تحقیقات کیں اور جس شخص نے پیغام بھیجا تھا اسے جھارکھنڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اب اسے ممبئی منتقل کیا جائے گا۔
Comments
0 comment