سونے کی قیمت میں آج پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا۔
Webdesk
|
6 Nov 2024
کراچی :آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اچانک نیچے آگئی، آج فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا۔
10گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور سونا 2 لاکھ 41 ہزار 941 کا ہوگیا اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر کمی سے 2727 ڈالر کا ہوگیا۔
Comments
0 comment