سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ

حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 243000روپے اور دس گرام کی قیمت208333روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ

Webdesk

|

6 Jun 2024

کراچی:  عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  ٹریڈنگ کے دوران  فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2362ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 2057روپے کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت  243000روپے اور دس گرام کی قیمت208333روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

قوت خرید متاثر ہونے اور تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلیے آج 4000 ہزار روپے کی قیمت انڈر کاسٹ رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2400.54روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!