سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ
عالمی مارکیٹ میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی

ویب ڈیسک
|
31 May 2025
سونے کی قیمت میں 1 ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے رحجان سے ہفتے کو سونے کی عالمی قیمت 14ڈالر کی کمی سے 3ہزار 288ڈالر کی سطح پر آگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے کی کمی سے 3لاکھ 47ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200روپے گھٹ کر 2لاکھ 97ہزار 668روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کی کمی سے 3ہزار 356روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 21روپے کی کمی سے 2ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔
Comments
0 comment