ثانیہ مرزا کی بزنس ٹائیکون سے بڑھتی قربتیں

14 hours ago

ثانیہ مرزا کی بزنس ٹائیکون سے بڑھتی قربتیں

ثانیہ مرزا کی دبئی میں بزنس مین سے تعلقات کی افواہیں زیر گردش ہیں
ثانیہ مرزا کی بزنس ٹائیکون سے بڑھتی قربتیں

ویب ڈیسک

|

21 Jan 2025

ثانیہ مرزا کے دبئی کے معروف بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے ساتھ تعلقات کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

عدیل ساجن نے یو اے ای میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ولا ڈیزائن کیا ہے اور اس دوران یہ افواہیں سامنے آئیں کہ دونوں کے درمیان پیشہ وارانہ تعلقات کے علاوہ کچھ ذاتی نوعیت کے تعلقات ہیں۔

عدیل ساجن بھارت کے معروف بزنس ٹائیکون کے بیٹے اور دبئی میں نجی گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں، ان کا شاہانہ طرز زندگی سب کی توجہ کا مرکز ہے۔

عدیل کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو ٹینس ٹورنامنٹ اور بھارت کے بڑے ایوارڈ شو فلم فیئر کو اسپانسر کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اس وقت اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں۔ ثانیہ اور عدیل  نے افواہوں پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!