ٹرمپ کا خطے کا دورہ، اسرائیل کو شامل نہ کرنے پر سوالات اٹھ گئے
دیگر کو اندیشہ ہے کہ امریکی صدر نیتن یاہو پر بعد میں دبائو ڈال سکتے ہیں

Webdesk
|
13 May 2025
ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منگل کو سعودی دارالحکومت ریاض، پھر قطر اور امارات کی متوقع روانگی نے اسرائیل کے اندر بعض سوالات کو جنم دیا ہے، کیوں کہ اس دورے میں تل ابیب کو شامل نہیں کیا گیا۔
خاص طور پر اس وقت جب کل امریکی-اسرائیلی فوجی عیدان الیگزینڈر کو حماس نے قطر اور مصر کے ذریعے ثالثی کے بعد رہا کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق بعض اسرائیلیوں کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے قیدیوں کی رہائی کے لیے کافی کوشش نہیں کی ۔
جب کہ دیگر کو اندیشہ ہے کہ امریکی صدر نیتن یاہو پر بعد میں دبائو ڈال سکتے ہیں تاکہ وہ ایسا معاہدہ تسلیم کریں جو غزہ میں جنگ کوحماس کی مکمل شکست" سے پہلے ہی ختم کر دے۔
Comments
0 comment