والدہ اور اہلیہ کا ارشد ندیم کے استقبال کیلیے ایئرپورٹ نہ جانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
10 Aug 2024
میاں چنوں: پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے اور سونے کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
ارشد ندیم کے بھائی نے واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے رشتے دار اور دیگر عزیز و اقارب گھر پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ والدہ اور بھابھی (ارشد ندیم کی اہلیہ) استقبال کیلیے ایئرپورٹ نہیں جائیں گی۔ وجہ بیان کرتے ہوئے بھائی نے کہا کہ چونکہ ایئرپورٹ پر عوام کا رش زیادہ ہوگا اس لیے پریشانی سے بچنے کیلیے بھابھی اور والدہ کو لے کر نہیں جارہے۔
اُدھر پنجاب حکومت نے ارشد ندیم کے استقبال کیلیے اُن کے گاؤں چک نمبر 101 میں لوگوں کے ایئرپورٹ جانے کے لیے 72 سیٹر کی دو بسیں پہنچا دی ہیں۔
میاں چنوں چک 101 میں باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے کہ جو شہر ارشد ندیم کو ایئرپورٹ لینے جانے کا خواہش مند ہے وہ تیار ہوجائے اور اُسے بالکل مفت لانے، لے جانے کی سروس فراہم کی جائے گی۔
سرکاری بسیں ارشد ندیم کے گاؤں کے لوگوں کو ایئرپورٹ پہنچانے کیلیے لائی گئیں ہیں، اب سے کچھ دیر بعد ارشد ندیم کے اہل خانہ اور پڑوسی و رشتے دار ایئرپورٹ روانہ ہوں گے۔
Comments
0 comment