واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، خالی پروفائل آئیکنز خودکار طور پر تبدیل

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، خالی پروفائل آئیکنز خودکار طور پر تبدیل

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے درمیان چیٹ ہسٹری کی منتقلی اب بغیر کیبل ممکن ہو گئی ہے
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، خالی پروفائل آئیکنز خودکار طور پر تبدیل

Webdesk

|

5 Apr 2026

کراچی: واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت خالی پروفائل آئیکنز کو خودکار طور پر صارف کے فون میں موجود رابطوں کی تصاویر سے تبدیل کر دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ کی اس اپ ڈیٹ کے بعد اگر کسی صارف نے ڈسپلے تصویر(ڈی پی)نہیں لگائی ہو گی۔ تو واٹس ایپ عام سلویٹ کی جگہ فون کانٹیکٹس میں موجود تصویر دکھائے گا۔ جس سے چیٹس کی شناخت مزید آسان ہو جائے گی۔

نئی اپ ڈیٹس میں ملٹی اکانٹ سپورٹ، اے آئی سے چلنے والی تصویر ایڈیٹنگ اور ذہین تجویز کردہ جوابات بھی شامل ہیں۔ جبکہ صارفین اب ایک ہی ڈیوائس پر متعدد اکانٹس کے درمیان باآسانی سوئچ کر سکتے ہیں۔

مزید برآں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے درمیان چیٹ ہسٹری کی منتقلی اب بغیر کیبل ممکن ہو گئی ہے۔ جس سے ڈیوائس تبدیل کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

تاہم ماہرین کے مطابق رابطوں کی تصاویر کے استعمال سے ڈیٹا پرائیویسی سے متعلق سوالات بھی جنم لے سکتے ہیں۔ کیونکہ اس میں فون کے کانٹیکٹس سے معلومات استعمال کی جاتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!