وی پی این کا استعمال خطرہ، گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا

وی پی این کا استعمال خطرہ، گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا

مفت یا سائیڈ لوڈ کی گئی وی پی این ایپس خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، لہذا انہیں استعمال نہ کریں۔
وی پی این کا استعمال خطرہ، گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا

Webdesk

|

11 Nov 2025

 کراچی : وی پی این کا استعمال خطرہ،گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا۔گوگل نے اپنے اربوں صارفین کے لیے نیا الرٹ جاری کیا ہے کہ وی پی این ایپس صارفین کی نجی معلومات اور ڈیٹا کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جعلی یا غیر مصدقہ وی پی این ایپس میں مالویئر، پاس ورڈ چوری کرنے والے پروگرام اور دیگر خطرناک کوڈز شامل ہو سکتے ہیں، جن کا مقصد صارف کے حساس ڈیٹا کو چرانا ہے۔

گوگل نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ صرف معتبر ذرائع جیسے گوگل پلے اسٹور یا مصدقہ ویب سائٹس سے وی پی این ایپس ڈائون لوڈ کریں۔

ایسی ایپس سے گریز کریں جو فون کے رابطے، نجی میسجز یا دیگر حساس اجازتیں طلب کرتی ہوں۔ مفت یا سائیڈ لوڈ کی گئی وی پی این ایپس خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، لہذا انہیں استعمال نہ کریں۔

ماہرین کے مطابق نئی آن لائن سیفٹی قوانین اور بعض ممالک میں پابندیوں کی وجہ سے صارفین وی پی این استعمال کی طرف مائل ہوئے ہیں، جس کا فائدہ بعض سائبر مجرم اٹھا رہے ہیں۔

گوگل نے واضح کیا کہ اگر وی پی این کا استعمال ضروری ہو تو صارفین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی تاکہ ان کا قیمتی ڈیٹا محفوظ رہ سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!