وینا ملک اپنے جیون ساتھی کی کس خوبی پر فدا ہوگئیں؟

وینا ملک اپنے جیون ساتھی کی کس خوبی پر فدا ہوگئیں؟

وینا ملک نے کہا کہ میں نے کم عمری میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی
وینا ملک اپنے جیون ساتھی کی کس خوبی پر فدا ہوگئیں؟

Webdesk

|

18 Oct 2024

کراچی : ملک کی معروف ماڈل اور اداکارہ وینا ملک نے حال ہی میں اپنے نئے جیون ساتھی کی خوبیوں سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ ک کہنا تھا کہ ان کے شوہر شہریار چوہدری میرے نئے جیون ساتھی ہیں جن کے بارے میں مداحوں کو شادی والے دن معلوم ہو جائے گا۔

وینا ملک نے کہا کہ میں نے کم عمری میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی، لیکن یہ میری غلطی تھی جسے اب میں دہرانا نہیں چاہتی۔

اپنے نئے جیون ساتھی شہریار چوہدری کے حوالے سے وینا ملک نے کہا کہ ان کا تعلق بھی میری طرح اسلام آباد سے ہی ہے، ہماری چند ملاقاتیں ہوئیں ہیں، ان ملاقاتوں میں شہریار چوہدری کو خوبصورت انسان پایا۔

 اداکار نے بتایا کہ ان کے شوہر کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے وہ ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قران بھی ہیں اور اسی خوبی نے مجھے ان کا گرویدہ بنالیا۔

واضح رہے پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے اپنے سابقہ شوہر بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دو بچے بھی ہیں اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!