یمنیٰ زیدی نے شکاگو سے نئی تصاویر شیئر کردیں

یمنیٰ زیدی نے شکاگو سے نئی تصاویر شیئر کردیں

یمنی زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں انہیں اداکار وہاج علی کے ہمراہ حسین لمحات سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔
یمنیٰ زیدی نے شکاگو سے نئی تصاویر شیئر کردیں

Webdesk

|

4 Aug 2024

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنی زیدی کی شکاگو سے نئی تصاویر منظر عام پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا۔

معروف اداکارہ اداکارہ یمنی زیدی ایک جانب جہاں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے کا ہنر جانتی ہیں وہیں انکا فیشن سینس بھی انہیں سب سے انفرادی پہچان دلواتا ہے۔

یمنی زیدی ان دنوں ساتھی اداکار وہاج علی کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیںجہاں وہ ڈراما تیرے بن کے پرستاروں کی جانب سے منعقدہ میٹنگ اور گریٹنگ سیشنز میں شرکت کر رہی ہیں۔

مشہور آن اسکرین جوڑی  کی ڈیلاس  میں ایک ملاقات اور مبارکبادی تقریب  کے بعد اب شکاگو سے بھی دلکش فوٹو شوٹ منظر عام پر آگیا ہے جس میں میرب اور مرتسم کو ایک ساتھ دیکھ کر انکے مداح خوشی سے نہال ہوگئے۔

یمنی زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں انہیں اداکار وہاج علی کے ہمراہ حسین لمحات سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔

اداکارہ یمنی زیدی نے شکاگو سے سامنے آنے والے اس فوٹو شوٹ میں معروف فیشن برانڈ ثانیہ مسکتیہ کی ڈیجیٹل پرنٹڈ فراک زیب تن کی ہوئی تھی جو موسم گرما کی مناسبت سے روح میں تازگی بخشتی معلوم ہورہی تھی۔

گلابی  پرنٹڈ فراک زیب تن کیے  اداکارہ یمنی زیدی نے لباس سے میچنگ حسین زیورات بھی پہنے ہوئے تھے جو نہ صرف انکے لک کو مکمل کررہے تھے بلکہ انکے حسن کو چار چاند لگاتے بھی نظر آرہے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!