مسلمان ہونے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

مسلمان ہونے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے
مسلمان ہونے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک

|

5 Mar 2025

ممبئی: اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ اور ان کے شوہر و اداکار شعیب ابراہیم نے سوشل میڈیا پر پھیلی طلاق سے متعلق افواہوں پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے، جس میں یہ جوڑی ایک ساتھ نظر آئی۔

وی لاگ میں شعیب ابراہیم نے اہلیہ دیپیکا ککڑ سے اپنی طلاق اور علیحدگی سے متعلق زیرِ گردش افواہیں خاندان کے ساتھ شیئر کیں۔

شعیب ابراہیم نے وی لاگ میں اپنی فیملی کو بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے اور اہلیہ کے درمیان طلاق سے متعلق خبریں گردش میں ہیں۔

ان افواہوں پر شعیب ابراہیم کے خاندان کو ہنستے ہوئے دیکھا گیا۔اداکار شعیب ابراہیم کی فیملی نے افواہوں پر ہنستے ہوئے دیپیکا ککڑ سے کہا کہ رمضان کا مہینہ پورا نکال دیتے ہیں، اس کے بعد دیکھیں گے۔

شعیب ابراہیم اور دیپیکا ککڑ نے مسکراہٹ کے ساتھ وی لاگ کا اختتام کیا۔ٹی وی انڈسٹری کی اس جوڑی نے وی لاگ کے اختتام پر صارفین سے یہ اپیل بھی کی کہ ایسی بے بنیاد قیاس آرائیوں پر یقین نہ کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!