1 hour ago
یشما گل کا اپنے ایمان سے متعلق اہم انکشاف
Webdesk
|
13 Apr 2026
کراچی: پاکستانی اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ میں ایک عرصے تک الحاد کی طرف مائل رہی، تحقیق کے بعد ایمان کی طرف لوٹ آئی۔
اداکارہ یشما گل نے ایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ماضی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے تقدیر اور انسان کی مرضی و اختیار کے بارے میں سوال کیا تھا۔
یشما نے بتایا کہ وہ ایک عرصے تک الحاد کی طرف مائل رہیں لیکن تحقیق کے بعد دوبارہ ایمان کی طرف لوٹ آئیں۔
تاہم اب تازہ پوڈکاسٹ میں یشما نے اپنی ذاتی تشریح بیان کرتے ہوئے کہا، ہر دن انسان کے سامنے کئی دروازے کھلتے ہیں اور وہ اپنی مرضی سے کوئی ایک دروازہ کھولتا ہے۔
تاہم اس انتخاب کے نتائج پہلے سے لکھے ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق اللہ سے تعلق جتنا مضبوط ہوگا، اتنی ہی بہتر رہنمائی ملے گی کہ کون سا دروازہ کھولنا ہے۔
انہوں نے ایمان کو ریڈیو سگنل سے تشبیہ دی اور کہا، جیسے ریڈیو پر صحیح فریکوئنسی پر آنے کے بعد آواز صاف سنائی دیتی ہے، ویسے ہی ایمان کو ذکر اور نماز سے چارج کرنا پڑتا ہے تاکہ اللہ کی رہنمائی واضح طور پر مل سکے۔
یشما گل پاکستانی ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ہیں، جنہوں نے آسٹریلیا میں نفسیات کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2016 میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔
Comments
0 comment