یوم عرفہ پر پاکستانی خاتون عازم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

یوم عرفہ پر پاکستانی خاتون عازم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ماں اور بیٹا دونوں صحت مند ہیں
یوم عرفہ پر پاکستانی خاتون عازم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ویب ڈیسک

|

15 Jun 2024

حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے روز پاکستان سے فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کیلیے گئی خاتون عازم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ آج تقریبا 18 لاکھ 33 ہزار 164 مقامی و غیر مقامی عازمین نے رکن اعظم ادا کیا اور سارا دن میدان عرفات میں گزار کر رب سے اپنے گناہوں کی بخشش بھی طلب کی۔

عرب میڈیا کے مطابق میدان عرفات میں بیک وقت بیس لاکھ سے زائد لوگ تھے، جن میں سے حاجیوں کی تعداد 18 لاکھ 33 ہزار 164 تھی، ان میں مرد حاجی 9 لاکھ 57 ہزار 137 جبکہ خواتین 8 لاکھ 75 ہزار 27 تھیں۔

غیر ملکی عازمین کی تعداد 16 لاکھ 11 ہزار 310 جبکہ مقامی 2 لاکھ 18 ہزار 54 افراد تھے۔ غیرمقامیوں میں 60 ہزار 251 ایسے بھی عازمین تھے تو پیدل چل کر حج کی سعادت حاصل کرنے پہنچے ہیں۔

یوم عرفہ یعنی 8 ذی الحج کو پاکستان سے گئی ہوئی خاتون عازم کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی ہے، غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق بچے کا نام علی رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون اور بچے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا سے آئی خاتون عازم کے ہاں چار روز پہلے قبل از وقت بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے محمد رکھا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!