16 hours ago
یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ایران

Webdesk
|
16 Mar 2025
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ہالینڈ کے ہم منصب کیسپر ویلڈکیمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک یورپی ممالک کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے مختلف ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے ملک کے نقطہ نظر پر زور دیا اور کہا ایران یورپی ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
اپنی طرف سے ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے ہالینڈ اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات اور علاقائی ترقی میں ایران کے کردار کی اہمیت کا حوالہ دیا۔
انہوں نے کہا ملکوں کے درمیان افہام و تفہیم کو بڑھانے اور اختلافات کو حل کرنے کے لیے سفارتی آلات کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
سات ممالک کے گروپ، جس میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکہ شامل ہیں، نے جمعے کو اپنے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد ایک حتمی بیان کے مسودے میں کہا تھا کہ تہران مشرق وسطی میں عدم استحکام کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
گروپ نے زور دیا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے سفارت کاری کی طرف لوٹے۔
Comments
0 comment