زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ تھا جب والد کے انتقال کی خبر ملی، جگن کاظم

زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ تھا جب والد کے انتقال کی خبر ملی، جگن کاظم

میں اس وقت کینیڈا میں تھی اور نیویارک گئی ہوئی تھی۔
زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ تھا جب والد کے انتقال کی خبر ملی، جگن کاظم

Webdesk

|

6 Aug 2026

کراچی: پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ جگن کاظم کے والد سید عباس کاظم سرکاری ٹی وی کی معروف شخصیات میں شمار ہوتے تھے اور اکتوبر 2002 میں انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔

والد کی موت کا ذکر کرتے ہوئے جگن کاظم نے بتایا کہ میری زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ تھا جب مجھے والد کے انتقال کی خبر ملی، میں اس وقت کینیڈا میں تھی اور نیویارک گئی ہوئی تھی۔

جگن نے بتایا کہ مجھے ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا اور کہا گیا کہ آپ کے دادا انتقال کر گئے ہیں، مین اپنے والد کو دادا کہہ کر پکارتی تھی، اس وقت میری عمر 21 سال تھی۔

والد کے ساتھ میرا تعلق ہمیشہ بہت پیچیدہ رہا، تاہم ان کی موت کی خبر نے مجھے شدید صدمہ پہنچایا، ابتدا میں مجھے یقین ہی نہیں آیا اور میں نے فون کرنے والے کو ڈانٹ کر کال منقطع کر دی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ والد کا انتقال نہیں بلکہ قتل ہوا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!