9 سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا تھا، اداکارہ لائبہ خان
ویب ڈیسک
|
22 Aug 2024
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قرآن کی حافظہ ہیں اور انہوں نے محض 9 سال کی عمر میں اہم کاررنامہ انجام دیا تھا۔
لائبہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’والدین نے 7 برس کی عمر میں میرے حافظ بننے کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد میں مدرسے گئی اور یادداشت و ذہانت اچھی ہونے کی وجہ سے صرف دو سال میں حفظ مکمل کرلیا‘۔
انہوں نے بتایا کہ حفظ مکمل کرنے کے بعد میں نے چھٹی جماعت سے اپنی پڑھائی کا آغاز کیا اور میٹرک مکمل کیا، بعد ازاں والدہ اور بہن کے ساتھ ڈرامہ سیٹ پر گئی تو وہاں مجھے کام آفر ہوا۔
اداکارہ کے مطابق والد اور دادا حافظہ ہونے کی وجہ سے شوبز میں آنے کے مخالف تھے اور اُن کا ماننا تھا کہ مجھے یہ کام نہیں کرنا چاہیے مگر والدہ کی سپورٹ سے وہ اس انڈسٹری میں نہ صرف آئیں بلکہ کامیاب بھی ہوئیں۔
Comments
0 comment