علی حیدر کا انکشاف، بھتے اور قتل کی دھمکیاں ملیں

علی حیدر کا انکشاف، بھتے اور قتل کی دھمکیاں ملیں

امریکا میں ایک پروموٹر نے بلالیا
علی حیدر کا انکشاف، بھتے اور قتل کی دھمکیاں ملیں

ویب ڈیسک

|

24 Feb 2025

گلوکار علی حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ بھتے کی پرچیوں کی وجہ سے پاکستان چھوڑ کر گیا تھا۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں میزبان احمد علی بٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر نے کہا کہ لوگ میرے پیچھے پڑ گئے تھے جبکہ اُس دور میں مختلف خبریں بھی آرہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ معاملہ بہت زیادہ ہوگیا تھا اور میں غیر محفوظ ہوگیا تھا۔ اس وجہ سے ملک چھوڑ کر گیا تھا۔ گلوکار نے بتایا کہ ایک روز مجھے بہت خطرناک کال آئی اور کہا کہ ایک طرف ہم نے لگادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھمکیوں کی وجہ سے والد کا پریس بند کرنا پڑا، جس کے بعد ہم نے بہت زیادہ معاشی مسائل کا سامنا کیا۔ اس کے بعد ایک دن والدہ نے مجھ سے بات کی اور کہا کہ تم باہر چلے جاؤ۔

علی حیدر نے کہا کہ پاپ میوزک چھوڑ کر نعتیں، حمد و ثنا اور منتقبت پڑھنا شروع کی تو گانوں کی طرف ان کا رجحان کم ہوگیا تھا جس کے بعد ان کیلئے حالات مشکلات سے بھر گئے اور انہیں دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔

گلوکار نے بتایا کہ ایک پرانے دوست جن کے ہمراہ وہ کئی کنسرٹسٹ کر چکے تھے، نے انہیں امریکہ بُلا لیا اور وہ کام کیلئے وہاں گئے تاہم بیوی بچوں کے ساتھ وہیں سیٹل ہوگئے اور اب وہ وہاں ریڈیو شوز کرتے ہیں۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!