عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

فلم فیئر ایوارڈ کے 69ویں ایڈیشن میں دونوں نے بہترین اداکاری کا علیحدہ علیحدہ ایوارڈ جیت لیا
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

ویب ڈیسک

|

29 Jan 2024

بالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ شو فلم فلیئر میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بہترین اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑے۔

فلم فیئر ایوارڈز کے 69ویں ایڈیشن کی تقریب گزشتہ روز گجرات میں سجی، جس میں بالی ووڈ کے ستاروں اور شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

اس تقریب میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جوڑی شرکا کی توجہ کا مرکز رہی کیونکہ دونوں نے بہترین اداکار اور اداکارہ کی کیٹگری کا ایوارڈ انے نام کیا۔

عالیہ بھٹ نے فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا جبکہ رنبیر کپور کو فلم ’اینیمل‘ میں اُن کے کردار کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ رنبیر کپور نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنے والد اور لیجنڈری بالی ووڈ اداکار رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اداکاری کے ذریعے والد سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

اس تقریب میں رنبیر کپور نے اپنی بلاک بسٹر فلم  ’اینیمل‘ کے مشہور گانے ‘جمال جمالو کدو’ پر اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ ڈانس بھی کیا۔

 

https://x.com/AliaBhatfc/status/1751684972254318611?s=20

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!