عامر خان سے طلاق لینے پر خوش اور مطمئن ہوں، کرن راؤ

عامر خان سے طلاق لینے پر خوش اور مطمئن ہوں، کرن راؤ

پہلے اکیلا پن اور ایک انجانا خوف ہوتا تھا مگر اب بھرپور زندگی جی رہی ہوں، ہدایت کارہ
عامر خان سے طلاق لینے پر خوش اور مطمئن ہوں، کرن راؤ

Webdesk

|

23 Jul 2024

بالی ووڈ کی ہدایت کارہ اور مسٹر پرفیکٹ کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے کاہ ہے کہ عامر خان سے طلاق لینا مشکل فیصلہ تھا مگر اب بہت خوش ہوں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں کرن راؤ نے عامر خان سے علیحدگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طلاق لینے پر خود کو خوش قسمت قرار دیا اور کہا کہ اپنے فیصلے پر بہت زیادہ خوش اور مطمئن ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ طلاق کے معاملے پر مجھے اپنے اہل خانہ کے ساتھ عامر کے گھر والوں کی حمایت بھی حاصل ہے، میں شادی سے پہلے بھی کافی عرصے تک اکیلی رہی اس لیے طلاق کے بعد بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

کرن راؤ نے کہا کہ میں اپنی آزادی انجوائے کرنی ہوں اور بیٹا میرے ساتھ ہی ہے جبکہ شادی سے قبل مجھے بہت اکیلا پن محسوس ہوتا تھا اور ایک انجانا خوف رہتا تھا۔

ہدایت کارہ نے کہا کہ میں نے طلاق کے بعد خود کو کبھی تنہا محسوس نہیں کیا اور اسی وجہ سے میرے لیے طلاق خوش آئند ثابت ہوئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!