بچوں کی تربیت کیسے ہورہی ہے؟ انوشکا نے والدین کو زبردست ٹپس دے دیں

بچوں کی تربیت کیسے ہورہی ہے؟ انوشکا نے والدین کو زبردست ٹپس دے دیں

انوشکا نے حال میں میں ایک انٹرویو میں بطور والدہ اپنے تجربات شیئر کر کے مفید مشورے دیے
بچوں کی تربیت کیسے ہورہی ہے؟ انوشکا نے والدین کو زبردست ٹپس دے دیں

ویب ڈیسک

|

25 Feb 2025

انوشکا شرما نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی اور ویرات ہی بطور والدین زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ 

انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ماں بننے کے بعد ان کی زندگی میں کئی تبدیلیاں آئی ہیں۔ انوشکا کے مطابق اولاد کے گعش ان کی سماجی زندگی کم ہو گئی ہے اور وہ اب صرف محدود لوگوں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ انہیں دعوتیں دیتے ہیں لیکن وہ اکثر قبول نہیں کر پاتیں، جس کی وجہ سے لوگ ناراض ہو جاتے ہیں۔

انوشکا نے یہ بھی کہا کہ والدین کے لیے بچوں کے سامنے اپنی کمزوریوں کا اعتراف کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اگر بچے والدین کو اپنی غلطیوں کا سامنا کرتے ہوئے دیکھیں گے تو وہ خود بھی اپنی غلطیوں کو قبول کرنے میں آسانی محسوس کریں گے۔

انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی نے گھر میں کھانا پکانے کے بارے میں بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنی ماؤں کے ہاتھوں سے بنی ہوئی روایتی ڈشز خود نہ بنائیں تو ان کی یہ خاص ریسیپیز ان کے بچوں تک نہیں پہنچ پائیں گی۔ اس لیے کبھی انوشکا اور کبھی ویرات کھانا پکاتے ہیں، اور کبھی کبھار انوشکا اپنی والدہ کو کال کر کے ریسیپیز معلوم کرتی ہیں۔

انوشکا نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بچوں کی روزمرہ کی روٹین ان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ چونکہ وہ دونوں اکثر سفر کرتے ہیں، اس دوران بچوں کو بہت سے نئے تجربات اور تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے وہ ایک مستقل روٹین بنائے رکھتی ہیں تاکہ بچوں کو معمول کا احساس دلایا جا سکے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جہاں بھی جائیں، کھانے اور سونے کے اوقات کا پابند رہنا ان کے لیے اور بچوں کے لیے ضروری ہے۔ یہ روٹین انہیں زندگی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

انوشکا شرما کی یہ بات چیت والدین کے لیے بہت سی اہم نکات پر روشنی ڈالتی ہے، خاص طور پر بچوں کی تربیت اور روزمرہ کی زندگی میں نظم و ضبط کے بارے میں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!