’بدمعاشوں سے بچنے کیلیے لفٹ لی تو کار والے نے تھوڑی دور‘ : بھارتی اداکارہ کا ہوشربا انکشاف
ویب ڈیسک
|
29 Jul 2024
بھارتی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں چند ہی گھنٹوں میں دو بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تلوتما شومے نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ایک بار نئی دہلی میں سردیوں کی شام میں اسٹیشن پر گاڑی کا انتظار کررہی تھی تو وہاں پر چند بدمعاش لڑکے آئے اور مجھے ہراساں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکوں سے بچنے کیلیے میں نے ایک گاڑی والے سے لفٹ لی تو اُس نے تھوڑی دور جاکر اپنی شرم گاہ باہر نکالی اور میرا ہاتھ پکڑ کر نازیبا حرکت کی کوشش کی۔
تلوتما نے بتایا کہ انہوں نے کار والے پر حملہ کیا جس کے باعث گاڑی کا تواز بگڑا اور پھر جیسے ہی ڈرائیور نے بریک مارا وہ اتر کر بھاگ گئیں۔
اداکارہ نے اس بات کا کوئی جواب نہیں دیا کہ انہوں نے واقعے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیوں نہیں کیا تھا۔
Comments
0 comment