بھارت کے 37 سالہ فلمی اداکار اچانک ہارٹ اٹیک سے زندگی ہار گئے
Webdesk
|
25 Aug 2024
بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کے 37 سالہ معروف اداکار ہارٹ اٹیک کے باعث دار فانی سے کوچ کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ اداکار نرمل کیرالہ کے شہر تھرو اننت پور میں اپنی رہائش گاہ پر تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔
اہل خانہ انہیں اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے اداکار کی موت کی تصدیق کی۔ پروڈیوسر سنجے نے اپنے بیان میں گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نرمل بینی کی موت کی تصدیق کی۔
اداکار کی اچانک موت پر انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی جبکہ ساتھیوں نے اس موت کو ناقابل یقین قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ نرمل بینی نے سال 2012 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُنہوں نے کئی ملیالم فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
Comments
0 comment