بھارت کی مشہور گلوکارہ چل بسیں
Webdesk
|
6 Nov 2024
نئی دہلی: بھارت کی مشہور گلوکارہ شاردا سنہا چل بسیں وہ گزشتہ کئی روز سے کینسر میں مبتلا ہوکر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی صوبہ بہار کی مشہور گلوکارہ شاردا سنہا کا 72 سال کی عمر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب دہلی میں انتقال ہوگیا۔
ملک بھر میں ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جارہی تھیں لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔ سال 2017میں انہیں "ملٹی پل مائیلوما'' نامی بون میرو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی معروف گلوکار کو دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ 25 اکتوبر سے اسپتال کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ میں زیر علاج اور آخری دن وینٹی لیٹر پر تھیں۔
فوک موسیقی کیلئے مشہور شاردا سنہا کو پیر کی رات وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ان کی آکسیجن کی سطح مسلسل گر رہی تھی۔ یہ بات لوک گلوکارہ کے بیٹے انشومن سنہا نے گزشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتائی تھی۔
ان کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ والدہ متعدد اندرونی جسمانی اعضائ کی خرابی کے باعث کئی امراض کا شکار تھیں اب کافی مشکل ہے آپ سب دعا کیجئے کہ وہ زندگی کی بازی جیت سکیں۔
Comments
0 comment