بھارت میں الیکشن، کنگنا رناوت سمیت دیگر بالی ووڈ اداکار جیت گئے
ویب ڈیسک
|
5 Jun 2024
بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں شوبز شخصیات نے بھی میدان مار لیا۔
بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے الیکشن میں کنگنا رناوت، ہیما مالنی، ششی تھروڑ، اکلیش یادیو، اسد الدین اویسی نے فتح حاصل کرلی۔
اداکارہ ہیمامالنی نے اتر پردیش سے جبکہ شتروگن سنہا نے مغربی بنگال جبکہ کنگنا رناوت نے ارونا چل پردیش سے حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔
دیگر شوبز ستاروں میں روی کشن، سریش گوپی اور کریٹی آزاد بھی شامل ہیں جبکہ ہریانہ سے راج ببر اور نئی دہلی سے منوج تیواری اور رچنا بینرجی، دیپک ادھیکاری نے مغربی بنگال سے کامیابی سمیٹی۔
رپورٹ کے مطابق کرشنا کمار، مکیش، دنیش لال یادیو، رادھیکا سرتھ کمار، اگنی مترا پال، لاکٹ چٹرجی، دیویندرا جھجیا، ارون گوول اورپون سنگھ کو اپنی نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Comments
0 comment