بھارتی اداکار کی ترکیہ میں فرشتہ صفت پاکستانی شہری سے ملاقات

بھارتی اداکار کی ترکیہ میں فرشتہ صفت پاکستانی شہری سے ملاقات

سونو سود عالمی پاکستانی بزرگ سے اتنا خوش ہوئے کہ انہوں نے جذباتی پوسٹ کردی
بھارتی اداکار کی ترکیہ میں فرشتہ صفت پاکستانی شہری سے ملاقات

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2024

معروف بھارتی اداکار اور سماجی رہنما سونو سود سے ترکیہ میں ایک پاکستانی کی ملاقات ہوئی ہے جسے انہوں نے فرشتہ قرار دیا ہے۔

سونو سود کے مطابق ان کی ملاقات ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوئی اور جس سے ہوئی اداکار اسکا نام بھول گئے۔

پاکستانی مداح کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے سونو سود نے لکھا کہ مجھے پاکستانی کا نام تو یاد نہیں مگر وہ فرشتہ تھا، جس نے مجھے دیکھتے ہی 20 پاؤنڈ کا نوٹ نکال کر تھمایا اور بولا آپ کو امدادی اور سماجی کام کرتے ہیں یہ اس میں میرا حصہ ہے۔

سونو سود نے تعریف کرتے ہوئے پاکستانی شہری کو عظیم قرار دیا اور کہا کہ ان کے لیے یہ 20 پاؤنڈ لاکھوں ڈالرز سے بہت بہتر ہ

یں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!