بھارتی اداکارہ حنا خان چھاتی کے کینسر میں مبتلا، تیسرے اسٹیج میں تشخیص
ویب ڈیسک
|
28 Jun 2024
معروف بھارتی ٹی وی اداکارہ حنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
اداکارہ نے اپنے مرض کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ پر پیغام شیئر کیا اور مداحوں، چاہنے والوں کو یقین دلایا کہ وہ خیریت سے ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔
حنا خان نے لکھا کہ ’اس مرض کی تشخیص کے بعد مشکل وقت ضرور ہے مگر میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں ٹھیک ہوں اور علاج شروع ہوچکا ہے، میں خود کو پہلےسے زیادہ مضبوط کررہی ہوں تاکہ بیماری سے لڑ سکوں‘۔
اداکارہ کے ساتھیوں اور پرستاروں نے اُن کی جلد شفایابی کی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
حنا خان نے اس نازک وقت کے دوران رازداری کی درخواست کی اور ملنے والی محبت اور حمایت پر سب کا شکریہ ادا کیا۔
حنا نے مزید کہا کہ اگر لوگ اپنی "ذاتی کہانیوں اور معاون تجاویز" شیئر کرنا چاہتے ہیں تو کریں کیونکہ یہ اُن کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ کا فضل اُن کے ساتھ رہے گا اور وہ کینسر جیسے مرض کو شکست دیں گی۔
Comments
0 comment