بھارتی اداکارہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش مند
ویب ڈیسک
|
5 Mar 2024
بھارتی اداکارہ عائشہ خان نے پاکستانی انڈسٹری کے ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 17 میں شرکت کے بعد شہرت پانے والی اداکارہ عائشہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا مواد بہت اچھا ہوتا ہے، اس لیے بھارت میں انہیں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور بطور اداکار بھی مجھے یہ بہت پسند ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عائشہ خان نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو پاکستانی ڈراموں میں ضرور کام کروں گی۔
انہوں نے بتایا کہ سنو چندا میں اقرا عزیز اور اُن کی ساس کا کردار ادا کرنے والی نادیہ افگن کا کام بہت پسند آیا اور خواہش ہے کہ ان دونوں کے ساتھ کام کروں۔
عائشہ خان نے ڈراموں کی تعریف پر ہندو انتہا پسند دھمکیوں سے متعلق سوال پر کہا کہ اس میں کوئی غلط بات نہیں بلکہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی ڈرامے بہت اچھے ہیں۔
Comments
0 comment