بحیرہ احمر میں 800 سال پرانی بہت بڑی مرجان کالونی دریافت

بحیرہ احمر میں 800 سال پرانی بہت بڑی مرجان کالونی دریافت

سعودی عرب کے شمال مغربی ساحل پر امالا منزل کے پانیوں کے اندر واقع ہے۔
بحیرہ احمر میں 800 سال پرانی بہت بڑی مرجان کالونی دریافت

Webdesk

|

28 Apr 2025

ریاض : بحیرہ احمر کی ترقی کمپنی نے بحیرہ احمر میں ایک بڑے پیمانے پر  با فونا کورل کالونی کی دریافت کا اعلان کیا۔ اس کا تخمینہ 400 اور 800 سال کے درمیان لگایا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شمال مغربی ساحل پر امالا منزل کے پانیوں کے اندر واقع ہے۔

 اس دریافت کو خطے کی سب سے اہم ماحولیاتی دریافتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ بحر الکاہل میں 34 ضرب 32 میٹر پر پائی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی مرجان کالونی کا مقابلہ کر رہی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دریافت شدہ مرجان بحیرہ احمر میں اپنی نوعیت کی اب تک کی سب سے بڑا دریافت ہے ۔امید کی جا رہی ہے کہ یہ امالا کی منزل پر سیاحوں کے لیے ایک بڑی کشش بن جائے گی۔

یہ بحیرہ احمر کی گہرائیوں میں غوطہ خوری کا ایک غیر معمولی تجربہ پیش کرتی ہے۔ ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی سیاحوں کو اس کالونی کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دے گی، ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنائے گی اور مقامی ماحولیاتی نظام پر منفی اثرات کو کم کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!