سوریا کمار یادیو نے کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Webdesk
|
28 Apr 2025
نیو دہلی: انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو نے ویرات کوہلی سمیت بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بینگ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ممبئی انڈینز کے بیٹر سوریا کمار یادیو نے آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین 4 ہزار رنز بنا کر ریکارڈ قائم کردیا ہے اور انہوں نے یہ سنگ میل رواں سیزن میں لکھنو سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف وانکھڈے اسٹیڈیم میں حاصل کرلیا۔
سوریا کمار یادیو نے آئی پی ایل کی تاریخ کے تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے دو ہزار 714 گیندوں کا سامنا کیا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ کے ایل راہل کے نام تھا جنہوں نے دو ہزار 820 گیندوں پر 4 ہزار رنز بنائے تھے۔
سوریا کمار یادیو ٹی20 کرکٹ میں مجموعی طور پر تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے بیٹرز میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے دو ہزر 658 گیندوں پر 4 ہزار رنز بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
لکھنو سپرجائنٹس کے خلاف آئی پی ایل کے میچ میں سوریا کمار یادیو نے 28 گیندوں پر 54 بنائے تھے اور اس دوران انہوں نے آئی پی ایل کی تاریخ میں 150 چھکے لگانے کا سنگ میل بھی عبور کرلیا اور مزید ایک ریکارڈ بنالیا۔
Comments
0 comment