زویا ناصر کے ساتھ سیٹ پر دوران شوٹنگ کیا ہوا تھا ؟ اداکارہ رو پڑیں تھیں

زویا ناصر کے ساتھ سیٹ پر دوران شوٹنگ کیا ہوا تھا ؟ اداکارہ رو پڑیں تھیں

یہ سب میرے سامنے ہوا،
زویا ناصر کے ساتھ سیٹ پر دوران شوٹنگ کیا ہوا تھا ؟ اداکارہ رو پڑیں تھیں

Webdesk

|

27 Apr 2025

کراچی :پاکستان شوبز سے وابستہ اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ہدایت کار نے غلط فہمی کی وجہ سے ڈرامے کے سیٹ پر اتنا ڈانٹ دیا کہ وہ رو پڑیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنے دل کی باتیں کھل کر کی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ڈارامے اور ہدایت کار کا نام لیے بغیر ڈرامے کے سیٹ پر ہونے والا ایک واقعہ سنایا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک پروجیکٹ کے ڈائریکٹر نے کام کے بجائے ایک غلط فہمی پر مجھے بہت زور سے ڈانٹ دیا تھا، ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر جو میرا ایک بہت مہنگا سوٹ کیس لے کر آ رہا تھا، اس نے اسے موٹر سائیکل سے گرا دیا۔

 یہ سب میرے سامنے ہوا، وہ سوٹ کیس مجھے بہت پسند بھی تھا اس لیے فوری ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے میں نے زور سے کہا کہ میرا سوٹ کیس۔

اداکارہ نے بتایا کہ شاید میں نے بہت زور سے کہہ دیا تھا جس پر ڈائریکٹر کو غلط فہمی ہوئی کہ میں ان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر چیخ رہی ہوں اور مجھے ڈانٹنا شروع کر دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت میں اپنے دفاع میں کچھ بول ہی نہیں پائی کہ میں ان کے اے ڈی پر نہیں بلکہ اپنے سوٹ کیس کے لیے کہہ رہی ہوں اور بس ان کے سامنے رونے لگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!