بجلی کے مہنگے بلوں پر راشد محمود کی عوام سے باہر نکلنے کی اپیل
ویب ڈیسک
|
30 Jul 2024
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راشد محمود کو ایک بار پھر بجلی کا مہنگا بل موصول ہوا جس پر انہوں نے حکومت کا آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے غریبوں کا احساس کرنے اور غیرت دلانے کی کوشش کی ہے۔
راشد محمود نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ایک شعر تحریر کر کے لکھا کہ ’شاعر یہاں ہماری حالت زار کا ذکر کررہا ہے کیونکہ ہم سب مشکلات سے دوچار ہیں اور اپنے بنیادی حقوق کے لیے بولنا چھوڑ چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے گزشتہ ماہ 45 ہزار کا بل موصول ہوا جو میں نے جیسے تیسے کر کے ادا کیا اور اب مجھے 500 یونٹ کا بل 35 ہزار 800 کا بھیج دیا ہے مجھے یہ بھی بھرنا پڑے گا کیونکہ اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔
اداکار نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اپنے بنیادی حقوق کے لیے اور ظلم کیخلاف آواز بلند کریں اور باہر نکلیں کہ اس سے پہلے دیر ہوجائے کیونکہ عوام کی خاموشی کی وجہ سے حکومت ہم پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
Comments
0 comment