بالی ووڈ ہدایت کار کا انکشاف ’ہراسانی کے الزامات پر خودکشی کا فیصلہ کرلیا تھا‘
ویب ڈیسک
|
3 Jan 2025
بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار ساجد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ساجد خان نے اپنے خلاف چلنے والی مہم پر سالوں بعد خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ اُن کا وہ دور انتہائی مشکل سے گزرا اور وہ اس قدر تنہا و مایوس ہوگئے تھے کہ خودکشی کے بارے میں سوچنے لگے تھے۔
ساجد خان نے انکشاف کیا کہ جنسی ہراسانی کے ان الزامات کے بعد انھوں نے کئی کئی بار خودکشی کے بارے میں سوچا۔
انہوں نے بتایا کہ ان الزامات کے بعد میں کام سے محروم ہوگیا اور آمدنی نہ ہونے کے باعث مجھے اپنا گھر بیچنا پڑا جس کے بعد کرایے کے مکان میں شفٹ ہوا۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ میرے خلاف یکطرفہ مہم چلائی گئی اور کوئی مؤقف نہیں کیا گیا۔ ساجد خان نے کہا کہ مجھے میری ماں نے ہمیشہ خواتین کی عزت اور احترام کا درس دیا جس پر کاربند ہوں، میں نے کبھی کسی عورت کی بے عزتی کی اور نہ ہی کروں گا تاہم الزامات کے بعد بات چیت کا انداز تبدیل کرلیا ہے تاکہ کسی کو شبہ تک نہ جائے۔
Comments
0 comment