برطانوی پارلیمنٹ کا ماہرہ کو ایوارڈ : 'میرے علاؤہ بھی کئی فنکار اس کے مستحق ہیں'

برطانوی پارلیمنٹ کا ماہرہ کو ایوارڈ : 'میرے علاؤہ بھی کئی فنکار اس کے مستحق ہیں'

اداکارہ ماہرہ خان نے شکریہ ادا کیا
برطانوی پارلیمنٹ کا ماہرہ کو ایوارڈ : 'میرے علاؤہ بھی کئی فنکار اس کے مستحق ہیں'

ویب ڈیسک

|

7 Nov 2024

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے، جس کے بعد وہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی فنکارہ بن گئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

ماہرہ خان کو سنیما انڈسٹری میں ان کی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اداکارہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست و احباب اور مداحوں کے سر سجاتے ہوئے ان کا شکریہ کیا ہے۔

اپنی تقریر میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کی کامیابی کو سراہانے اور خواتین کو خود مختار بنانے پر بھی زور دیا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ایوارڈ وصول کرنا باعث عزت و فخر ہے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!