بوہی میا عطا اللہ خان عیسی خیلوی کے قدموں میں بیٹھ کر روتے رہے
Webdesk
|
18 Nov 2024
عالمی شہرت یافتہ نامور گلوکار و ریپر بوہی میا نے گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی سے ملاقات کی اور وہ قدموں میں بیٹھ کر روتے رہے۔
گلوکار گرو رندھاوا نے دونوں گلوکاروں کو اپنا پسندیدہ فنکار بول دیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی سے لندن میں پنجابی، ریپر و گلوکاربوہیمیا کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ملاقات کی تصویر عطا اللہ خان عیسی خیلوی نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس کے نیچے نامور گلوکار گرو رندھاوا نے لکھا کہ دونوں میری پسندیدہ سپر سٹارز ہیں۔
View this post on Instagram
گلوکار کے کمنٹ پر عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے جواب میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بوہمیا نے عطا اللہ سے گانا سننے کی فرمائش کی اور پھر جیسے ہی انہوں نے گانا شروع کیا تو وہ روتے رہے۔
Comments
0 comment