بیٹی کی مسلمان سے شادی پر تنقید، شترو گھن سنہا میدان میں آگئے

بیٹی کی مسلمان سے شادی پر تنقید، شترو گھن سنہا میدان میں آگئے

میری بیٹی پر تنقید کرنے والے سارے لوگ بے کار اور بے روزگار ہیں، اداکار
بیٹی کی مسلمان سے شادی پر تنقید، شترو گھن سنہا میدان میں آگئے

ویب ڈیسک

|

26 Jun 2024

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف  اداکار شترو گھن سنہا نے اپنی بیٹی کی مسلمان لڑکے ظہیر کے ساتھ شادی کے بعد تنقید کرنے والوں کو بے روزگار قرار دے دیا۔

اپنی بیٹی کی شادی اور اُس پر ہونے والی تنقید کے بعد شتر گھن سنہا میدان میں آئے اور کہا کہ میری بیٹی نے کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی کام نہیں کیا، دراصل اُس کی شادی پر تنقید کرنے والے بے روزگار لوگ ہیں۔

انہوں نے بالی ووٹ کے مشہور گیت نگار آنند بخشی کا ایک شہرہ آفاق گانے کا مصرعہ پڑھتے ہوئے کہا  کہ ’کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا‘۔ اس کے ساتھ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شترو کا  کہنا تھا کہ اس گانے میں مزید اضافہ کرکے میں یہ کہتا ہوں کہ بیکار اور بے روزگار لوگ ہوں گے تو ان کا یہی کام ہے کہنا۔

انہوں نے کہا کہ شادی کسی کا بھی انتہائی نجی معاملہ ہوتا ہے اور دو افراد کے فیصلہ ہوتا ہے۔ تنقید کرنے والے تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ جائیں اور اپنی زندگی  کو بھر پور انداز سے گزاریں اور خوش رہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!